لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی سول سوسائٹی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔
سول سوسائٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کشیدہ صورتحال برقرار رہی تو دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا خدشہ بڑھ جائے گا۔
لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیر کی سول سوسائٹی اور اہم سماجی شخصیات نے دستخطی مہم میں پاک بھارت وزرائے اعظم سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دستخطی مہم مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد شروع کی گئی جس میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا بات چیت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، دستخطی مہم میں اہم سیاسی رہنماؤں، شاعروں، مصنفوں، صحافیوں، سول اور فوجی ملازمین نے حصہ لیا ہے۔