(کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)بلدیہ ٹاو ن میں کزن سے ملنے والے نوجوان کو کزن کے شوہر نے چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا، جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا. تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاو ¿ن کے علاقے بلدیہ گلشن غازی ہزارہ چوک کے قریب چھری کے پے در پے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا،
جہاں اسکی شناخت پرویز ولد رمداد کے نام سے ہوئی ، ایس ایچ او اسد اللہ منگی نے بتایا کہ مقتول اپنی کزن سے ملنے کیلئے آیا تھا کہ گھر میں موجود کزن کے شوہر عارف نے اس کو گھر میں آنے سے منع کیا اور وہاں سے بھگا دیا جس کے بعد مقتول اپنے گھر آگیا تھا کہ اسی دوران ملزم عارف نے مقتول کے گھر میں گھس کر چھری کے پے در پے وار کرکے پرویز کو قتل کردیا جبکہ اسکا بھائی شاہ زیب زخمی ہوگیا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہے.