کرکٹکھیل

نمائشی میچ میں چوکوں چھکوں کی برسات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز) پی ایس ایل سے قبل نمائشی میچ میں چوکوں چھکوں کی برسات ہو گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی درگت بنا دی، ٹیم نے صرف 3 وکٹ پر 290کا مجموعہ حاصل کیا، اوپنر آصف علی نے برق رفتار 126رنز بنائے،افتخار احمد بھی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے، صاحبزادہ فرحان نے 44رنز اسکور کیے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمرامین (77)نے اچھا آغاز کیا لیکن ٹیم8وکٹ پر 231تک محدود رہی، وقاریونس اور عبدالرزاق طویل عرصے بعد ایکشن میں دکھائی دیئے، معین خان اور بیٹے اعظم خان دونوں نے بیٹنگ کی، وقفے میں عائمہ بیگ اور فاخر سمیت گلوکاروں کی پرفارمنس نے خوب رنگ جمایا۔

Back to top button