کراچی (بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز)کراچی میں ایک اورمبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا، مقتول موسیٰ کی لاش گزشتہ روز سپرہائی وے کے قریب سے ملی،اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ موسیٰ کو دو روز پہلے گھر سے بڑے بھائی کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا ۔
گزشتہ روز سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب سے تشدد زدہ لاش ملی تھی جس کی شناخت موسیٰ کے نام سے ہوئی، اہل خانہ نے گڈاپ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔
موسیٰ کے بھائی کا کہنا ہے دو روز قبل سیکیورٹی اہلکار موسیٰ اور اس کے بڑے بھائی کو گھر سے لے کر گئے تھے، عیسیٰ اب بھی لاپتہ ہے۔
موسیٰ کے بھائی ابراہیم کا کہنا ہے دونوں بھائی جامع کلاتھ میں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔