لاھور نامہ

ایل ڈی اے کی کارروائی ، 2 ارب مالیت کی 20 کنال کمرشل سرکاری اراضی واگزار ، 30 سال سے ٹرک اسٹینڈقائم تھاجس کی چار دیواری مسمار کردی گئی

لاہور(رپورٹ :ظہیر الحق/میڈیا92نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی اسٹیٹ مینجمنٹ برانچ ٹو کی کارروائی کرتے ہوئے بابو صابو میں دو ارب مالیت کی 20 کنال کمرشل سرکاری اراضی واگزار کروالی ہیں،

ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچ ٹو نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ رانا ذیشان شبیر اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ برانچ ٹو عثمان غنی کی سربراہی میں آپریشن کیا، اسٹیٹ برانچ ٹو کے آفیسر ملک عقیل اکرم اور ملک ذوالفقار علی نے آپریشن مکمل کروایا ہے قابضین نے کئی سالوں سے قبضہ کررکھا تھا ایل ڈی اے کی ای ایم ای برانچ 20 کنال اراضی واگزار کروانے کے بعد موقع پر چار دیواری شروع کردی ہے۔

چیف انجینئر اسرار سعید خان کی ہدایت پر ای ایم ای برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سیفی نے آپریشن کی نگرانی کی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچ II کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے سرکار کی 2 ارب روپے مالیت کی 20 کنال اراضی پر 30 سال سے قائم ٹرک اسٹینڈ اور چار دیواری مسمار کردی گئیں۔

ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچ ٹو نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ رانا ذیشان شبیر اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ برانچ ٹو عثمان غنی کی سربراہی میں آپریشن کیا،ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچ ٹو کے آفیسر ملک عقیل اکرم اور ملک ذوالفقار علی نے آپریشن مکمل کروایا ہے،ایل ڈی اے کی ای ایم ای برانچ میں چیف انجینئر اسرار سعید خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارون سیفی نے آپریشن کی نگرانی کی ،ایل ڈی اے کی ای ایم ای برانچ 20 کنال اراضی واگزار کروانے کے بعد موقع پر چار دیواری شروع کردی ہے

Back to top button