ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا 92نیوز) سلمان خان محبت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولے اور اس دن انہوں نے اپنے تمام پرستاروں کو بہت ہی خوبصورت تحفہ دیا ہے۔
عید، دیوالی ہو یا کوئی بھی تہوار ہو سلو میاں اپنے مداحوں کو کبھی نہیں بھولتے، عید کے موقع پر بھی سلمان بالی ووڈ کے واحد سپر اسٹار ہیں جو اپنے چاہنے والوں کو سب سے پہلے مبارکباد دیتے ہیں لہٰذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ محبت کے عالمی دن کے موقعے پر سلو میاں خود سے محبت کرنے والوں کو بھول جائیں۔ ویلنٹائن ڈے پر جہاں تمام محبت کرنے والے لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں سلمان خان نے اپنے چاہنے والوں کو ٹویٹر پرمبارکباد دی۔
سلمان خان نے ٹویٹر پر اپنے بہنوئی آیوش شرما کی فلم’’لو راتری‘‘کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’آپ سب کو ویلنٹائن ڈے مبارک ہو‘‘۔
محبت کے عالمی دن کے موقعے پر سلمان خان کی جانب سے صبح صبح اتنا خوبصورت تحفہ ملنے پر ان کے مداح خوشی سے نہال ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’’لوراتری‘‘کے ذریعے خوبرو اداکارہ وارینہ حسین بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔