کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے خدشات سے دوچار

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے خدشات سے دوچار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کا میزبان زمبابوے ہے وہی اس کا فیصلہ بھی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے پر چھائے سیاہ بادل کے باعث پریشانی سے دوچار ہے۔ کرکٹ زمبابوے مالی بحران ، اسپانسرز کی عدم دلچسپی اور ٹی وی رائٹس نہ ہونے کی وجہ سے مشکل میں ہے۔

زمبابوے کو جولائی اگست میں 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنی ہے جبکہ جون میں آسٹریلیا نے بھی دورہ کرنا ہے لیکن دونوں سیریز خدشات سے دوچار ہیں۔

کرکٹ زمبابوے سیریز کے انعقاد کے لیے راہیں تلاش کر رہا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کا میزبان زمبابوے ہے اسی لیے فیصلہ بھی اسی کو کرنا ہے ۔

پی سی بی کے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ اگر یہ سیریز نہ ہو ئی تو پاکستان کو اگلی سیریز کے لیے طویل انتظار کرنا پڑے گا۔ پاکستان کی اگلی سیریز اکتوبر میں آسٹریلیا سے طے ہے۔

Back to top button