سائنس اور ٹیکنالوجیلاھور نامہ

بجلی چوری روکنے کے لئے لیسکو نے موبائل ایپ متعارف کروا دی

لاہور(سٹاف رپورٹ/میڈیا 92نیوز) لیسکو نے سمارٹ ٹیکنولوجی کے ذریعے بجلی چوروں کا توڑ نکال لیا۔ کنڈا کلچر کے خاتمے اور بجلی کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے لیسکو نے روشن پاکستان کے نام سے ایپ متعارف کروا دی۔

ایپ کے ذریعے کوئی بھی شخص بجلی چوری کی تصویریں اور ویڈیو شیئر کر سکے گا۔ موبائل ایپ میں بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کا نام اور پتہ درکار نہیں ہے۔ کوئی بھی شہری ایپ فری ڈاون لوڈ کر کے ویڈیواور تصویریں اپ لوڈ کر سکے گا۔

Back to top button