تازہ ترینجرائم

لاہور: کلمہ چوک کے قریب پروفیسر کا قتل

لاہور(سٹاف رپورٹ/میڈیا 92نیوز)لاہور میں کلمہ چوک کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورشعبہ باٹنی کےپروفیسرتنظیم اکبر چیمہ اپنی گاڑی پر جا رہے تھےکہ موٹر سائیکل سوار افراد نے انہیں روکا اورفائرنگ کرکے قتل کر دیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

پولیس کے مطابق مقتول کو 4گولیاں ماری گئیں،3ٹانگوں اور ایک سینے میں لگی،شواہد کے مطابق ملزم فائرنگ سےپہلےمقتول سے باتیں کرتا رہا،قتل ذاتی عداوت کا شاخسانہ لگتاہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےسی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کرتے ہوئےملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دےدیا۔

Back to top button