تازہ ترین

عوام ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 6 افراد زخمی

نوشہرہ (نمائندہ خصوصی/میڈیا 92نیوز)نوشہرہ پبی اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور سے جانے والی عوامی ایکسپریس کو پبی اسٹیشن کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ دوسری ٹرین خوشحال ایکسپریس کو راستہ دینے کے لیے کانٹا بدل رہی تھی کے اس دوران عوام ایکسپریس کی 5 بوگیا ں انجن سے الگ ہوکر ٹریک سے اتر گئیں۔ حادثہ میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ذرائع 1122 کے مطابق زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے علاج کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 5 بوگیوں میں 70 سے 80 افراد سوار تھے جنہیں دوسری ٹرین سے کراچی کے لیے روانہ کیا گیا ہے ۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ بظاہر فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے، انتظامیہ کی جانب سے ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

Back to top button