لاہور(سٹاف رپورٹ/میڈیا 92نیوز)زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا جس پر ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1 کے جج سجاد احمد نے کی،دوران سماعت ملزم کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ لیتے ہوئے کہا کہ اقرار جرم کے ضمیر گوارہ نہیں کرتا
کہ سفاک ملزم کا کیس لڑوں،جس پر عدالت نے ملزم عمران کوسرکاری وکیل مہیاکردیا،پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے محمدسلطان کوسرکاری وکیل مقررکردیاہے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے،شہادتیں مکمل ہونے پرکل ملزم عمران کابیان قلمبندکیاجائےگا،عدالت میں اب تک 36 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں،آئندہ 2 سے 3 روزمیں زینب قتل کیس کے فیصلے کاامکان ہے.