اسلام آباد(نمائندہ خصوصی/میڈیا 92نیوز)تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن پر بجلیاں گرا دیں .نجی نیوز چینل پر انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے چند لوگوں نے پیشکش کی کہ اگر آپ فوج کے خلاف باتیں کریں تو آپ کے والد صاحب کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے گا.
عائشہ گلا لئی نے کہا کہ اس طرح کی باتیں انتہائی افسوسناک ہیں،چاہے ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی ہو یا ن لیگ کے خلاف ،
یہ لوگ ہر چیز میں فوج کو درمیان میں لے آتے ہیں . واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی نے تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد وہ بھی تحریک انصاف کے منحرف رہنماﺅں میں شامل ہو گئی تھیں .اس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے عائشہ گلا لئی کی کردار کشی بھی کی اور ان پر یہ الزام بھی لگا یا کہ انہوں نے ن لیگ کے کہنے پر عمران خان کے خلاف بیانات دئیے .