لاہور(بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت آج پانچویں جماعت کا ہونے والا ناظرہ کا پیپر ای میل کے ذریعے آؤٹ ہوگیا، سٹی 42 نے پیپر حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچویں جماعت کا ناظرہ کا پیپر کل ہی سکول سربراہان کو ای میل کر دیا گیا تھا، پیپر آج 11 بجے شروع ہونا تھا، سٹی 42 نے ای میل کیا گیا ناظرہ کا پیپر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پانچویں جماعت کا سائنس کاپیپر واٹس اپ کے ذریعے آؤٹ ہو چکا، دو پیپرزکے آؤٹ ہونے سے پیک کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے 25 لاکھ سے زائد طلبا پانچویں جماعت کا امتحان دے رہے ہیں۔