لاہور(سٹی رپورٹر/میڈیا92نیوز)اسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، پرچہ رجسٹری کی فرضی لسٹیں تیار کرنے پر پٹوار سرکل بھماں کا پٹواری کو معطل کردیا، اجلاس میں گنج کلاں کے پٹواری کی عدم شرکت کے باعث اسکو تحصیل حاضر کر دیا گیا،
ریونیو افسران کو آبیانہ معاملات اور انتقالات کی مد میں ریکوری کو 100 فیصد بنانے کا ٹاسک جبکہ بہترین کارکردگی کا اعزاز سے نوازا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کو ذاتی حیثیت سے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی، سرکاری زمین پر قبضہ کئے جانے کا ذمہ متعلقہ قانونگوئی کا ریونیو افسر اور حلقے کا پٹواری ہو گا اجلاس میں فیصلہ جبکہ قابضین کے ساتھ ساتھ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی عمل میں جائیگی،اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے سخت ترین اقدامات کئے جانے اور اہلکاروں وارننگ دیئے جانے کی وجہ سے ریونیو سٹاف پر سکتہ چھایا رہا ہر کوئی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے یقین دہانیاں کروانے لگے۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کی جانب سے دھواں دھار اجلاس کے انعقاد سے تحصیل سٹی کے ریونیو افسران میں کھلبلی مچا دی ہے۔دوران اجلاس میں پٹوار سرکل بھماں کے پٹواری رانا سہیل نے پرچہ رجسٹری قانون کے حوالے سے ریکارڈ انسپکشن کے احکامات پر فرضی اور بوگس انتقالات کی لسٹ مرتب کردی جس کا انکشاف ہونے اسٹنٹ کمشنر نے پٹواری کو دھوکا دہی اور جعل سازی کرنے پر فوری معطل کر دیا جبکہ پٹوار سرکل گنج کلاں کے پٹواری کو اجلاس سے غیر حاضر ہونے پر معطل کر دیا گیا۔اسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی نے ریونیو افسران کو آبیانہ معاملات اور انتقالات کی مد میں ریکوری کو 100 فیصد بنانے کا ٹاسک جبکہ بہترین کارکردگی کا اعزاز سے نوازا جانے کا عندیہ بھی دیا۔
اجلاس میں اے سی سٹی نے اجلاس میں اورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کو ذاتی حیثیت سے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی جبکہ سرکاری زمین پر قبضہ کئے جانے کا ذمہ متعلقہ قانونگوئی کا ریونیو افسر اور حلقے کا پٹواری ہو گا اجلاس میں فیصلہ جبکہ قابضین کے ساتھ ساتھ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی عمل میں جائیگی۔پٹوار سرکل میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی ثابت ہونے سے متعلقہ پٹواری کو معطل کر دیا جائے اس ضمن میں خفیہ طریقے سے سرکل کا دورہ بھی کیا جائے گا۔