لاہور(ڈیسک سپورٹس /میڈیا 92نیوز) پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی تماشائی کی ان کے جھنڈے کیساتھ لی گئی تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسری قوموں کے پرچم کا بھی احترام کرنا چاہئے جبکہ ایسا کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس بھارتی تماشائی کی اچھی تصویر آ سکے۔
انہوں نے یہ وضاحت پیر کے روز نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسری قوموں کے پرچم کا بھی احترام کرنا چاہئے۔ اس وجہ سے بھارتی تماشائی سے پرچم کو صحیح طریقے سے پکڑنے کا کہا اور میں یہ بھی چاہتا تھا کہ اس کی تصویر اچھی آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں برف پر کھیلے گئی نمائشی میچ کی سیریز کے دوران شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم کے ہمراہ تماشائی کے ساتھ لی گئی تصویر کو بھارت بھر میں بہت سراہا گیا تھا لیکن وہیں دوسری جانب پاکستان میں افراد کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی گئی۔