ماسکو(نیوز ڈیسک) جنسی جرائم ہر روز اور دنیا کے ہر ملک میں ہوتے ہیں لیکن گزشتہ روز روس میں ایک بدقسمت خاتون کو ایسی بھیانک درندگی کا نشانہ بنایا گیا کہ جس کا تصور کر کے ہی انسان کانپ اٹھے۔ دی میٹرو کے مطابق 41 سالہ سویتلاناساپوگووا کو ڈانل چیشکو نامی لڑکے نے ایسی سفاکیت کے ساتھ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی لاش دیکھ کر پولیس اہلکاروں کی حالت بھی غیر ہو گئی۔ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے جسم کے نازک حصے میں سکریو جیک داخل کرکے اسے کھول دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کے اندونی اعضاءسے لے کر بیرونی جلد تک جسم کا گوشت بری طرح کٹ پھٹ گیا تھا۔
روسی میڈیا کے مطابق 19 سالہ ملزم ڈانل نے سویتلانا کو اس وقت اپنی گاڑی میں لفٹ دی جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہی تھی۔ اس نے خاتون کو اپنی گاڑی میں ہی درندگی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے سڑک کنارے تڑپتا چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب سویتلانا کو ہسپتال پہنچایاگیا تو اس کی موت ہوچکی تھی کیونکہ اس کا خون بہت زیادہ ضائع ہوچکا تھا۔ ملزم کو گرفتا رکرلیا گیا ہے اور اس نے اپنے لرزہ خیز جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔