لاہور(بیورو رپورٹر/میڈیا 92نیوز) سال 2017 میں آج کے دن مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کو ایک سال بیت گیا۔ افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 18 لوگ شہید ہوئے تھے
جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہر بھر میں آج شہدا کی یاد میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ احمد مبین شہید کی والدہ اور سی ٹی او رائے اعجاز بھی کیولری گراؤنڈ قبرستان گئے اور شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے دستے نے بھی کیپٹن احمد مبین شہید کی قبر پر سلامی پیش کی۔