پاکستان

ملیحہ لودھی کا پاکستان،بھارت میں یواین ملٹری مبصر گروپ میں توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹر/میڈیا 92نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان اور بھارت میں یو این ملٹری مبصر گروپ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی امن سے متعلق خصوصی کمیٹی میں خطاب کےدوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ملٹری مبصر گروپ میں توسیع سے امن وسلامتی کوبڑھتےخطرات سےنمٹنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔

پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پائیدارامن کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کے لیے توسیع ہونی چاہیے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سےبڑاشراکت دار ہے۔

Back to top button