اسلام آباد(بیورو رپورٹر/میڈیا 92نیوز)سپریم کورٹ نے طلال چودھری کو توہین عدالت کیس میں دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیرتک کی مہلت دے دی۔
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھر ی آج عدالت میں پیش ہوئے اوربتایا کہ جس وکیل کو میں نے کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں رہیں لہٰذا دوسرا وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جائے۔
جس پر عدالت عظمیٰ نے طلال چودھری کو دوسرا وکیل مقرر کرنے کے لیے پیرتک کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
اطلاعات کے مطابق ن لیگی رہنما نےتوہین عدالت کے اس کیس میں عاصمہ جہانگیر سے رابطہ کیا تھا جو گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملیں۔
واضح رہےکہ طلال چودھری نے گوجرانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبانُ استعمال کی تھی۔