اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز)عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان نے کہا ہے کہ لوھراں کے ضمنی میں انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی، پہلی بار کوئی پارٹی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی مقبولیت کھورہی ہے۔
ریہام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور نظریاتی حامیوں پر ترس آرہاہے،یہ نواز شریف یا مریم نواز کو سازش کی وجہ سمجھتے ہیں اور جب یہ بہت زیادہ بوکھلاجاتےہیں تومجھ جیسےلوگوں پرحملہ کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو آج جوابدہ ہونا پڑے گا کہ علی جہانگیرترین کےانتخاب میںکیا نوازشریف کی سازش تھی ؟یا خدانخواستہ ریہام خان کی صلاح تھی ؟
ریہام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہانہ بازی ختم کرناہوگی،ووٹرز نے آپ کو مسترد کیا کیونکہ آپ نظریے سے جداہوگئے۔آپ نے موروثی سیاست کو جگہ دی، آپ نےووٹرپرواضح کردیاموروثی سیاست ہےاورایساہی ہوگا،آپ نے بتادیا ساری پارٹیوں سے کچرا پی ٹی آئی میں لائیں گے۔