پاکستانتازہ ترین

کیا عمران خان اب بھی سنگل ہے،چیف جسٹس ثاقب نثار کا بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس میں بابر اعوان سے استفسار

اسلام آباد(میڈیا 92نیوز)پنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگل شخص بنی گالہ میں رہتاہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے بابر اعوان سے استفسار کیا کہ کیاعمران خان اب بھی سنگل ہے؟، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ بابراعوان کبھی پیارکی بات بھی کرلیاکریں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیئرمین تحریک انصاف کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اپنی روحانی پیربشریٰ مانیکا سے نکاح کر لیا ہے جس کی تحریک انصاف کی جانب سے تردید کردی گئی تھی۔

Back to top button