انٹرنیشنلبزنسپاکستان

27 پاکستانی کمپنیوں کی اپنی مصنوعات کے فروغ کیلئے ٹیکس ورلڈ فرانس2018 میں بھرپورشرکت

پیرس(میڈیا 92نیوز)پاکستان کی 27 کپڑے کی صنعت سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے پیرس میں منعقدہ 4 روزہ 42ویں ٹیکس ورلڈ نمائش میں بھرپور شرکت کی۔ سفیر پاکستان بناب معین الحق نے پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف کمپنیوں کے مالکان سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں۔

سفیر پاکستان نے نمائش میں رکھی گئی دھاگے، کاٹن کی مصنوعات، اور جینز کی تعریف کی جو کہ خاص طور پر یورپی خریداروں کے ذوق اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی تھیں۔ سفیر پاکستان نے نمائش کنندگان سے ملاقاتوں کے دوران ان سے معلومات اور تجاویز بھی حاصل کیں تاکہ پاکستانی کمپنیوں کی اس قسم کی آئندہ ہونے والی نمائشوں میں بھرپور طریقے سے پاکستان کی نمائندگی کی جا سکے۔

Back to top button