تازہ ترین

لودھراں الیکشن میں پیسہ ہار گیا خدمت جیت گئی: حمزہ شہباز

لاہور(میڈیا 92نیوز) مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے، جمہوریت کی گاڑی چلتی رہنی چاہیے، لودھراں الیکشن میں پیسہ ہار گیا خدمت جیت گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما حمزہ شہباز سینئر صحافی وتجزیہ کار سہیل وڑائچ کے گھر گئے اور ان سے چچا کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سہیل وڑائچ نے حمزہ شہباز کا ان کی آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے، پاکستان کے مسائل گھمبیر ہیں، دشمن بہت زیادہ ہیں، اقتدار کیلئے نہیں،پاکستان کیلئےایک ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب پر حمزہ شہباز نے کہا کہ چودھری نثارعلی کا اپنا اظہارِ رائے ہے، پارٹی میں ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے۔

Back to top button