تازہ ترین

عاصمہ جہانگیر ناصرف ایک مشہور و معروف ماہر قانون دان بھی تھی

عاصمہ جہانگیر کی وفات پر وزیر اعظم،چیف جسٹس پاکستان ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، صدر مملکت، پاکستان بھر کی وکلاءتنظیموں کی طرف سے گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا
لاہور(میڈیا 92نیوز)عاصمہ جہانگیر کی وفات پر وزیر اعظم، چیف جسٹس پاکستان ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، صدر مملکت، پاکستان بھر کی وکلائ تنظیموں کی طرف سے گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا۔

جنرل یحییٰ خان کے دور حکومت میں انہوں نے اپنے والد ملک غلام جیلانی کی غیر قانونی نظربندی کیخلاف رٹ دائر کی تھی اور پھر اس پر جو فیصلہ آیا تھا اس کا ابھی تک پاکستان کی عدلیہ کے فیصلوں میں حوالہ دیا جاتا ہے جو کہ عاصمہ جیلانی کے نام سے مشہور ہے عاصمہ جہانگیر جمہوریت کی بحالی کی تحریک کا حصہ بنیں اور ڈکٹیٹر ضیا الحق کے خلاف تحریک کیلئے کام کیا۔

اس دوران انہیں قید و بند کی صعوبتوں کا بھی سامنا رہا۔ 1993 میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی صدر منتخب ہوئیں۔۔عاصمہ جہانگیر میمو کیس میں حسین حقانی کی جانب سے پیش ہوئیں،،خواتین پر ظلم کے خلاف قانون کے ذریعے آواز بلند کی ،سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کو بھی عاصمہ جہانگیر نے چیلنج کیا تھا اس کے علاو¿ہ عاصمہ جہانگیر لاپتہ افراد کے کیسز اور بیروں ملک جیلوں میں قیدیوں پاکستانیوں کے حقوق کی بھی عدالتی جنگ لڑتی رہیں

Back to top button