لاہور(میڈیا 92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار عمران اقبال کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ محکمہ زراعت میں موجود پہلے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے اور نئی بھرتیوں کے کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ نئی بھرتیوں سیاسی بنیادوں پر کی جارہی ہیں قواعد و ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا جارہا لہذا عدالت نئی بھرتیوں کا اقدام کلعدم قرار دے
عدالت نے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے محکمہ زراعت میں یہ بھرتیوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا عدالت نے 8مارچ کو سیکرٹری زراعت سے وضاحت بھی طلب کرلی۔۔۔۔