لاہور(عنصر جاوید بٹ/میڈیا92نیوز)سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں مظفر علی کالاہو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور کے خلاف کیس دوبارہ کھولنے کی استدعاکر دی،
صنعتکاروں اور تاجروںسمیت لاہور چیمبر ایگزیکٹوز اور عہدیداران کے علاوہ پیاف فاو¿نڈرز آلائنس بھی پریشانی میں مبتلاہو گئے،
میاں مظفر علی کی جانب سے بار بار لاہور چیمبر آف کامرس کے خلاف عدالت جانے سے پاکستان کے پریمیئر چیمبر کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے تاجروں کا ردعمل،
پیاف فاونڈرز آلائنس اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹوباڈی کی جانب سے میاں مظفر علی کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا میاں مظفر کی لاہو ر چیمبر میں رکنیت منسوخی اور لاہور چیمبر میں داخلہ بند ہونے جیسے اقدامات کے علاوہ لاہور چیمبر کے آڈیٹوریم ہال میںلگی سابق صدر کی تصاویر کو بھی اتارنے کا عندیہ دیدیا،
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں نوٹس واپس لینے اور شوکاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ قبل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس کا شف انو رکی لاہور چیمبر آف کامرس کی رکنیت کی منسوخی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست گذاسابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں مظفر علی کی جانب سے ان کے کونسل عبدالقدوس نے ابتدائی سماعت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کاشف انور کی بطور رکنیت لاہور چیمبرز منسوخ کی جائے لاہور چیمبر ز آف کامرس میں ہونے والے انتخابات کی تاریخ کو طے ہونے سے روکا جائے کیونکہ یہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے جبکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے فاضل عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ایسے عوامل جو شہادتوں سے متعلقہ ہوں انہیں رٹ درخواست میں نہیں سنا جاتا
فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں ایک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایساماضی میں pld2012لاہور 52اور cld2012,298بھی ہو چکا ہے جس کی بنا پر فاضل عدالت نے درخواست مسترد کر دی جسکی وجہ سے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں مظفر علی شدید رنجیدہ ہوئے ۔
بعدازاں انھوں نے لاہو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور کے خلاف کیس دوبارہ کھولنے کی استدعاکر دی ہے جس پر صنعتکاروں اور تاجروںسمیت لاہور چیمبر ایگزیکٹوز اور عہدیداران کے علاوہ پیاف فاو¿نڈرز آلائنس بھی پریشانی میں مبتلاہو گئے ۔ اس حوالے سے تاجروں برادری نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں مظفر علی کی جانب سے بار بار لاہور چیمبر آف کامرس کے خلاف عدالت جانے سے پاکستان کے پریمیئر چیمبر کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
سابق صدر کی جانب سے عدالت جانے پر پیاف فاونڈرز آلائنس اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹوباڈی کی جانب سے میاں مظفر علی کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں مظفرکے خلاف کی جانیوالی کارروائی میں لاہو ر چیمبر میں رکنیت منسوخی اور لاہور چیمبر میں داخلہ بند ہونے جیسے اقدامات کے علاوہ لاہور چیمبر کے آڈیٹوریم ہال میںلگی سابق صدر کی تصاویر کو بھی اتارنے کا عندیہ دیدیا۔ تاہم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹوکمیٹی کی جانب سے ابتدائی مرحلے میںعدالت سے نوٹس واپس لینے اور شوکاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے