اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے موٹر وے اور گیس کنکشن کو صرف نواز شریف کے حمایتیوں کی ملکیت قرار دیا، تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ موٹر وے ہم نے نواز شریف کے حمایتیوں کے لیے بنائی ہے جو نواز شریف کو اپنا لیڈر نہیں مانتے وہ موٹر وے استعمال کرنا بندکر دیں اور اپنے گھروں سے گیس کے کنکشن ختم کر دیں، انہوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ طریقے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم لوگ میاں نواز شریف کو کرپٹ سمجھتے ہو تو موٹر وے استعمال کرنا بند کر دو اور اپنے گھروں سے گیس کے کنکشن ختم کر دیں۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے ہو یا سوئی گیس کا منصوبہ یہ تمام نواز شریف کے حمایتیوں کے لیے ہیں ان کے مخالفین کے لیے نہیں ہیں۔
Read Next
3 دن ago
ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ
3 دن ago
نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
3 دن ago
انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست، چیف جسٹس پی ٹی آئی کے التوا مانگنے پر ناراض، تاخیری حربہ قرار دیدیا
3 دن ago
شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
3 دن ago