لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز)حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد اقبال شاہ نے جیت لیا ہے اور اس کے 338 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں،ن لیگ کے ورکر اپنی جیت دیکھتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے، واضح رہے کہ اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ، این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں338 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل اب تک کل 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوارمحمد اقبال شاہ 116590 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین91230ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دس امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے پیر اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے علی ترین کے درمیان رہا۔اس طرح غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ حلقہ این اے 154لودھراں میں واضح برتری سے جیت گئیہیں۔ن لیگ کے ورکرز نے اپنی کامیابی پر آتش بازی کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکن مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، تمام توقعات کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے ۔
Read Next
21 گھنٹے ago
ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال اور سوشل میڈیا پر ہلچل، یشما گل نے خاموشی توڑ دی
21 گھنٹے ago
ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز
21 گھنٹے ago
فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
21 گھنٹے ago
کراچی ائرپورٹ دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہے، مجرموں کو سخت سزا دیں گے، پاکستان
22 گھنٹے ago