لاہور(کامرس رپورٹر/میڈیا92نیوز)گارمنٹس شاپس میں خفیہ کیمروں کا معاملہ، حکومت پنجاب حرکت میں آگئی، لاہور سمیت صوبہ بھر کے شاپنگ مال اور گارمنٹس شاپس کے چینجینگ رومز کو چیک کرنے کے احکامات جاری، خفیہ کیمروں کا پتہ چلنے پر فوری کاروائی کی جائے گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں لیوئز سٹور کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کا پتہ چلنے پر حکومت پنجاب حرکت میں آگئی۔ حکومت پنجاب نے لاہورسمیت تمام اضلاع میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات شروع کرتے ہوئے کمیٹیاں بنانے کے احکامات دیے ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات میں تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی سی کو کمیٹیاں تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ڈی سی آفس ، مقامی پولیس اور تاجر تنظیموں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے کر تمام شاپنگ مال اور گارمنٹس شاپ کے ٹرائی رومز کو چیک کیا جائے۔ مراسلہ میں یہ بھی احکامات دیے گئے کہ کمیٹیاں ایک ہفتے میں رپورٹس ارسال کریں گئی۔