شوبز

بھارت کی میگابجٹ فلم’’2.0‘‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر موخر

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارت کی میگابجٹ فلم’’2.0‘‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر موخر ہو گئی ہے۔ لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی سائنس فکشن فلم’’2.0‘‘ بھارت کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم ہے جس 450کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ میگا بجٹ فلم کا مداحوں کو بڑی شدت سے انتظار ہے جس میں رجنی کانت اور اکشے کمار کے کئی روپ مداحوں کو دیکھنے کو ملیں گے۔ لیکن لگتا ہے کہ مداحوں کو ایک بار پھر سائنس فکشن فلم کا طویل انتظار کرنا ہوگا۔ فلم کی نمائش پانچویں دفعہ آگے بڑھادی گئی ہے۔ فلم’’2.0‘‘ کی نمائش کی تاریخ26جنوری رکھی گئی تھی لیکن اکشے کمار کی فلم’’پیڈمین‘‘ کے باعث فلم کی ریلیز27اپریل رکھی گئی تاہم اب ایک بار پھر یہ تاریخ بدل دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مقامی فلم نگری(تامل)رجنی کانت کی فلم کی اپریل سے ریلیز ناخوش تھے جس کی وجہ سے بڑی فلمو کی اسی ماہ نمائش ہے۔ میگاسٹار رجنی کانت کے داماد اداکار دنوش نے ٹوئٹر پر رجنی کانت کی ایک اور فلم’دکالا‘کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے27اپریل کو فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے۔

Back to top button