شوبز

سونم کپور نے سوناکشی سنہا سے معافی کیوں مانگی…؟ وجہ سامنے آگئی!

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 29نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے رویے پر ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا سے معافی مانگ لی۔ حال ہی میں اداکارہ سوناکشی سنہا اوربھارتی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے نیہا دھوپیا کے چیٹ شو’’ووگ بی ایف ایف‘‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران دونوں مہمانوں سے نیہا دھوپیا نے بالی ووڈ فیش ویواسونم کپور کے سٹائل کے حوالے سے کچھ دلچسپ سوال پوچھے۔ سوناکشی سنہا نے سونم کپور کو مغرور قرار دیا کہنا تھا کہ سونم فیشن کے نت نئے انداز کو تواپنائی ہیں لیکن اس میں ان کا غیر ضروری رویہ دکھائی دیتا ہے۔سونم کپور نے فوراً ہی اس بات پر ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرکے سوناکشی سے معافی مانگ لی۔ سونم نے اپنی پوسٹ میں سوناکشی کو مخاطب کرکے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ گرم جوشی سے پیش آتی ہوں مجھے نہیں یاد کہ میں نے کب مغرور رویہ دکھایا لیکن اگر آپ کو محسوس ہوا تو مجھے معاف کردیں جس پر سوناکشی نے جواب دیا کہ اس کوسنجیدگی سے نہیں لو، شوکو دلچسپ بنانے کیلئے اکثر ایسا کہنا پڑتا ہے جو نہیں کہنا چاہیے۔

Back to top button