لاھور نامہ

سڑکو ں کی کھدائی اور گلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اکھاڑ پچھاڑ کے باعث اڑنے والی گرد آلود مٹی کی وجہ سے فضائی آلودگی کی بین الاقوامی معیار سے تجاوز

لاہور(شیخ مبشر حسین / میڈیا 92 نیوز) صوبائی دارالحکومت میں حکومت کی طرف سے مختلف مقامات پر سڑکو ں کی کھدائی اور گلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اکھاڑ پچھاڑ کے باعث اڑنے والی گرد آلود مٹی کی وجہ سے فضائی آلودگی کی بین الاقوامی معیار سے تجاوز کرگئی جس کے باعث شہری ڈسٹ الرجی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں مال روڈ، ایوان اقبال، شملہ پہاڑی چوک، لکشمی چوک او ر میٹروٹرین کے اردگرد کے علاقوں سمیت درجنوں سڑکیں خاص طور پر شہر کے اندر

جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ہر طرف گر د آلود مٹی اڑتی ہوئی نظر آتی ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان نظر آتے ہیں جبکہ الیکشن کی آمد کے پیش نظر گلی محلوں میں بھی حکومتی نمائندوں کی طرف سے سڑکیں اور گلیاں توڑ کر نئی بنوائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں ہروقت ٹریفک بھی جام رہتی ہے اور لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہر میں پچھلے ایک ماہ سے جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے فضائی آلودگی کی شرح میں بہت حد تک اضافہ ہوچکا ہے اور شہریوں میں سانس اور الرجی کی بیماریوں میں بے حد اضافہ ہورہا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد علاج کے لئے پہنچ رہی ہے۔ .

Back to top button