مختلف

زینب قتل کیس کے ملزم عمران پر فرد جرم عائد کر دی گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کردی۔

کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہان کو بھی عدالت کی جانب سے طلب کیا گیا تھا، اس موقع پر استغاثہ کے گواہوں نے شہادتیں بھی قلمبند کرائیں۔

عدالت نے ملزم عمران پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے تمام گواہوں کو کل طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے 7 روز میں ٹرائل مکمل کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔

Back to top button