حیدرآباد(نمائندہ/میڈیا92نیوز) ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور وین کے تصادم میں 11افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب ٹرک اور وین کی ٹکر کے نتیجے میں 9 خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔