تازہ ترینلاھور نامہ

حافظ آباد: لڑکیوں کا ’بون میرو‘ نکالنے والا گروہ پکڑا گیا

حافظ آباد(نمائندہ/میڈیا92نیوز) لڑکیوں کا بون میرو نکال کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان نے جہیز کا لالچ دے کر جعلی فارم پردستخط کرائے اور میڈیکل کرانے کا جھانسا دے کر آپریشن کیا۔

پنجاب کے شہر حافظ آبادمیں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے’ بون میرو‘نکال کرفروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر4ا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خاتون سمیت گروہ کے2ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان نے جہیز کا لالچ دے کرجعلی فارم پردستخط کرائے۔ بیٹی کامیڈیکل کرانے کا جھانسادے کرآپریشن کیا۔ آپریشن میں ریڑھ کی ہڈی کاگودانکالنےسےلڑکی کی حالت غیرہوگئی۔

Back to top button