کراچی (بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ نے معروف قانون داں عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے اور سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رکھنے کی اجازت کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوخط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے۔
خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت نے عاصمہ جہانگیر کیلئے ایک دن سوگ کا اعلان کیا ہے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رکھنے کی اجازت دی جائے۔