تازہ ترینلاھور نامہ

عاصمہ جہانگیر کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، زرداری

لاہور(نمائندہ /میڈیا92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے بہادری سے جدوجہد کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال بہت بڑا دھچکہ ہے، عاصمہ جہانگیر ایک فرد نہیں انسانی حقوق کے لیے موثر آواز تھیں۔

Back to top button