لودھراں(نمائندہ /میڈیا92نیوز)قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجےتک جاری رہےگی ۔
یہ نشست جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 10امیدوار میدان میںہیں۔
ضمنی انتخاب میں 4 لاکھ 31 ہزار2 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے ،ان کے لیے 338 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ۔
پولنگ کا عمل شفاف رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار اہلکار اور پاک فوج کے2ہزار سے زائد جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔
تحریک انصاف کے علی ترین ،مسلم لیگ ن کے سید محمد اقبال شاہ، پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ اور ملک اظہر سندیلہ سمیت 10امیدوار مدمقابل ہیں ۔