لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی اورسڑکوں سےرکاوٹیں ہٹانےکےازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ پیش ہوئے،وزیراعلیٰ جامع پلان کےلئے تین ہفتوں کی مہلت مانگ لی،چیف جسٹس پاکستان نےریمارکس دیئے کہ میاں صاحب صاف اور شفاف الیکشن کروائیں،میرا خیال ہےاگلے وزیر اعظم آپ ہی ہوں گےسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےصاف پانی اورسڑکوں پررکاوٹیں ہٹانےسےمتعلق ازخودنوٹسزکی سماعت کی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے جاتی امرا، وزیراعلیٰ،گورنرہاؤس ،ماڈل ٹاؤن سمیت شہرکی سڑکوں سےتمام رکاوٹیں رات بارہ بجےتک ہٹاکرہوم سیکرٹری کوبیان حلفی جمع کروانےکاحکم دیدیا،چیف جسٹس نےاستفسارکیاکہ وزیراعلیٰ صاحب کیامیں ٹھیک کررہاہوں ،جس پروزیراعلیٰ پنجاب بولےکہ جی آپ ٹھیک کر رہے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ ان معاملات کا مقصد سیاست کرنا نہیں ہے،عدلیہ اور انتظامیہ مل کرعوامی حقوق کاتحفظ کریں،چیف جسٹس نے شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےوزیراعلیٰ سندھ کی طرح عدالت آکراچھی روایت قائم کی،ہم آپ کے مشکور ہیں،شہبازشریف بولے کہ ہم نےآزادعدلیہ کیلئے تحریک چلائی،عدلیہ کی عزت کرتے ہیں،جس پر چیف جسٹس نےکہا کہ یہ بات اپنی پارٹی کوبھی سمجھائیں ،چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ ہم کہاں بیٹھے ہیں،تین بارکہتاہوں کہ الیکشن صاف اورشفاف ہوں ہے اور اگرمسلم لیگ ن جیتی تولگتاہے کہ شہبازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے،جس پروزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ آپ تومیری نوکری کےپیچھے پڑگئےہیں جس پرعدالت میں قہقہ لگ گیاچیف جسٹس نےپنجاب میں پولیس مقابلوں کاازخودنوٹس لیکرآئی جی پنجاب سےاستفسارکیاکہ ایک سال میں کتنےمقابلے ہوئے،جس پرآئی جی پنجاب عارف نوازنےجواب کےلیے دوہفتوں کی مہلت کی استدعاکی،چیف جسٹس نےدوہفتوں کی استدعامستردکرتے ہوئےایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانےکاحکم دیدیا
Read Next
پاکستان
18 نومبر, 2024
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
18 نومبر, 2024
چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے ہی جال میں پھنس گیا
18 نومبر, 2024
اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید
18 نومبر, 2024
کراچی؛ آتشزدگی کے باعث نجی دفتر مکمل جل گیا، ایک شخص زخمی
18 نومبر, 2024
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
15 نومبر, 2024