سائنس اور ٹیکنالوجی

شاؤمی ”می 7 “ 8 جی بی ریم کیساتھ متعارف کرائے جانیکا امکان

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز)مایہ ناز چینی سمارٹ فون کمپنی شاؤمی نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ Mi 7 موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں منظر عام پر آئے گا اور اس میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہوگا۔ اب کچھ افواہوں کے مطابق کمپنی می 7 کی تقریب رونمائی کو موخر کر رہی ہے۔ اس کی بجائے Mi Mix 2s کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔می 7 کے ایک لیک سکرین شاٹ کے مطابق یہ فون اپریل میں لانچ ہوسکتا ہے۔اس فون میں 8 جی بی ریم اور 4480 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔اس سے پہلے می 6 میں4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 3350 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس کے دوسرے ہارڈ وئیر میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 128 جی بی انٹرنل سٹوریج، ایک ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ(16 میگا پکسل + 16 میگا پکسل) اور FullHD+ریزولوشن کے ساتھ 5.6 انچ کی سکرین ہے۔ سکرین شاٹ سے پتا چلتا ہے کہ اس میں MIUI 8.1.30x یوزر انٹرفیس ہوگا۔یہ انٹرفیس 30 جنوری 2018 کو بنایا گیا تھا۔ کمپنی 5 سال پرانے Miفون سمیت 40 ڈیوائسز کو MIUI 9 پر اپ گریڈ کر چکی ہے۔ اس کے می 7 میں بھی تازہ ترین انٹرفیس ہی ہوگا۔

Back to top button