صحت

اگر آپ دانتوں میں کیڑا لگنے سے بچنا چاہتے ہیں تو معروف ڈینٹسٹ کے ان بہترین مشوروں پر عمل کریں

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) دانتوں کو کیڑالگ جائے تو بہت ہی تکلیف اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب ایک معروف دندان ساز نے کھانے کی کچھ ایسی چیزیں بتا دی ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے دانتوں کو کیڑے لگنے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سڈنی کے ڈینٹسٹ ڈاکٹر لیوس ایرلک نے بتایا ہے کہ سیب کا سرکہ دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید چیز ہے۔ صبح اٹھنے کے بعد سب سے پہلے اگر تھوڑا سا سیب کاسرکہ پی لیا جائے تو دانت کیڑا لگنےسے محفوظ رہتے ہیں۔اس کے علاوہ انڈا، ڈارک چاکلیٹ، سبزیوں کا آملیٹ اور سبز چائے بھی دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔ڈاکٹر لیوس کا کہنا تھا کہ میں خود اپنے دن کا آغاز سیب کے سرکے سے کرتا ہوں۔ اس کے بعد میں بہت ساری سبزیاں ڈال کر آملیٹ بناتا ہوں اور اس سے ناشتہ کرتا ہوں۔ دوپہر کے کھانے میں کچھ سبزیاں، تھوڑا چکن یا پروٹین کی حامل کوئی اورچیزکھاتا ہوں اور سہ پہر میں خشک میوہ جات اور ڈارک چاکلیٹ کھاتا ہوں۔

Back to top button