کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز)غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران غیرملکی سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن نے کہا کہ مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جبکہ فائنل کیلئے سیکیورٹی انتظامات حوصلہ افزا ہے۔رگ ڈیکاسن نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے، سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔خیال رہے کہ ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجیں گے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جبکہ رگ ڈیکاسن بھی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا اور کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو کرکٹ واپس ملے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلی وکٹ جلد گنوادی
4 دن ago
شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
5 دن ago
ملتان ٹیسٹ دوسری اننگز؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی 82 رنز پر چھٹی وکٹ گرگئی
6 دن ago
ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم
7 دن ago