پاکستانتازہ ترین

لوگ پیروں کے پاس جاتے ہیں دعا لینے اور یہ جا کر دغا دے آیااورپیرنی کہتی ہے کہ ۔۔۔! حلالے کیلئے کسی کی خدمات حاصل کرنی پڑیں گی،رانا ثناء ﷲ نے حدیں پار کرلیں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء ﷲ خاں نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے خوش حال گھر میں طلاق ہو گئی، لوگ پیروں کے پاس جاتے ہیں دعا لینے اور یہ جا کر دغا دے آیااورپیرنی کہتی ہے کہ عمران خان کی شادی اگر ہمارے خاندان میں ہوگی تو یہ وزیراعظم بنیں گے۔ا اب یہ سوجھ رہے ہیں کہ پیرنی کو گھر لانا ہے یا واپس کرنا ہے حلالے کے ساتھ ، اور حلالے کیلئے کسی کی خدمات حاصل کرنی پڑے گی،سیاسی مخالفین کے دھرنوں ‘ لاک ڈاؤن اور احتجاجی افراتفری کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے ترقی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے اور جامع و انقلابی پالیسیوں کی بدولت لوڈشیڈنگ کا خاتمے سمیت دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) عوامی خدمت کے اعلی معیار اور ترقیاتی کارکردگی کی بنا پر جنرل الیکشن 2018ء میں بھی جیتے گی اور ترقی کا سفر تیز رفتاری سے جاری رکھتے ہوئے ادھورے منصوبے مکمل کریں گے نشاء اللہ2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لے گی اور اکثریت سے کامیاب ہوگی۔یہ جو پانچ سال سے دھرنے لاک ڈاؤن کی سیاست کررہے ہیں 2018ء میں عوام انہیں مسترد کردیگی۔ یہ باتیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی منظوری سے فراہم کردہ فنڈز کے تحت نے نڑ والا روڈ بائی پاس سے امین پور موٹر وے انٹر چینج تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کے میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ر۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری ‘ ارکان صوبائی اسمبلی ظفر اقبال ناگرہ ‘محمد نواز ملک ‘ حاجی الیاس انصاری ‘حاجی خالد سعید ‘ میاں اجمل آصف ‘ میئر میونسپل کارپوریشن محمد رزاق ملک ‘ سابق ایم پی اے ملک محمد یوسف ‘ڈپٹی میئر چوہدری عبدالغفور ‘ ملک محمد اشفاق ‘ملک محمد اسحاق ‘ میاں ضیاء الرحمن ‘ یونین کونسلز کے چیئرمین اور دیگر عمائدین سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکن موجود تھے۔اس سلسلے میں نڑ والا روڈ پر چکیرہ کے قریب منعقدہ عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا کہ اڑھائی کلو میٹر اس دو رویہ سڑک سے علاقائی ترقی کا نیا دور شروع ہو گا جس سے نہ صرف آمد و رفت کے سلسلے میں قریبی دیہاتوں بلکہ پورے فیصل آباد کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہونگی اور موٹر وے تک جانے کے لئے اس بہترین شاہراہ سے سرگودھا روڈ اور کینال ایکسپریس پر ٹریفک کا بوجھ کم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے گزشتہ سال فیصل آباد دورہ کے دوران 40 ۔ ارب روپے کے میگاپراجیکٹس کا افتتاح کے موقع پر فیصل آباد کے لئے متعدد میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا گیا تھا جن میں یہ دو رویہ میگا پراجیکٹ بھی شامل تھا جس کی تعمیر پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کاوشوں سے گزشتہ دس سالوں میں فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کے واضح نقوش ابھرے ہیں اور یہ ضلع چاروں سمت سے موٹر ویز سے منسلک ہو گیا ہے جن کی بدولت یہ شہر مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ہمہ جہت ترقی سے ہمکنار ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سالوں میں فیصل آباد پاکستان کی معاشی ترقی کا مرکز ہو گا کیونکہ یہ شہر نئے انداز اور جدت کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔انہوں نے امین پور روڈ کے بقیہ پانچ کلو میٹر کی تعمیر اور گھیالہ گاؤں کے قریب موٹر وے گزر گاہ کے لئے پل کی تعمیر کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان کیا ۔وزیر مملکت حاجی اکرم انصاری نے میگا پراجیکٹس کی منظوری اور دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ صوبائی وزیر قانون کی کاوشوں کی بدولت فیصل آباد کی ترقی کا نقشہ بدل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد موٹر وے ایم تھری ‘ ایم فور اور کراچی لاہور موٹر وے سے منسلک ہو گیا جس سے ترقی کی مزید راہیں کھلیں گی ۔ ایم پی اے ظفر اقبال ناگرہ نے نڑوالا روڈ بائی پاس سے امین پور موٹر وے انٹر چینج تک دو رویہ سڑک کے منصوبے کی منظوری اور اس پر عملدرآمد میں معاونت پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف‘وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں اور میئر میونسپل کارپوریشن محمد رزاق ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے ۔انہوں نے امین پورہ روڈ کے بقیہ پانچ کلو میٹر روڈ کی تعمیر کی منظوری کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ جس طرح پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے ترقیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں اس طرح اگلا دور بھی اس پارٹی کی حکومت کا ہے ۔ میئر میونسپل کارپوریشن محمد رزا ق ملک نے کہا کہ ان کے مطالبہ پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس سڑک کی منظوری کا اعلان کیا تھا جس پر بھر پور انداز میں عملدرآمد شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا اقتدار سنبھالتے ہی شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے جو ترجیحات مقرر کی تھیں ان پر تیزی سے عمل کرکے شہر کو ترقیاتی لحاظسے خوشحال و خوبصورت اور عوام کو ریلیف فراہم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک کی تعمیر ہی نہیں بلکہ ہمارے اذھان ‘ گھروں اور علاقوں کی تعمیر ہے جسکی بدولت معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور عوام کو بے حد سہولیات میسر آئیں گی ۔انہوں گھیالہ اور دیگردیہاتوں کے لوگوں کے لئے گزر گاہ کے سلسلے میں موٹر وے کے قریب پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے اور جلسہ سے میں شرکت کرنے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خاں ‘ وزیر مملکت حاجی محمد اکرم انصاری و دیگر ارکان اسمبلی ‘ یونین کونسلز چیئرمین صاحبان اور پارٹی کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

Back to top button