لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز)محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کالجز کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ افسران دورے کے دوران ایکشن پلان، تعلیمی معیار اور اساتذہ کے ساتھ والدین کی میٹنگ چیک کرینگے۔جنوری میں اکثر کالجز میں افسران کے دورے نہیں ہوئے تھے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کالجز کے دوسرے ڈسٹرکٹ میں دوروں کا باقائدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹرز کالجز لاہور کو پیر کے روز لاہور، بدھ کے روز ننکانہ، جمعرات کو شیخوپورہ جبکہ ہفتہ کو قصور کے کالجز کے دورے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔اسی طرز پر پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی دائریکٹرز کا باقائدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔افسران کو دورے کے دوران ایکشن پلان، تعلیمی معیار اور اساتذہ کے ساتھ والدین کی میٹنگ کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
Read Next
2 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021