لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز)شادمان اتوار بازار میں سبزیاں سستی، گزشتہ ہفتہ کی نسبت پانچ سے پندرہ روپے کی کمی دیکھی گئی۔ پھلوں کے ریٹ میں صرف سٹرابری کا ریٹ 350 سے 270 پر آگیا ہے۔شادمان اتوار بازار میں ٹماٹر 40 روپے سے30 روپے پر آگیا۔ مٹر کا ریٹ 30 روپے سے 25 روپے پر آگیا۔ آلو ایک روپے کمی کے ساتھ 17 روپے اور پیاز تین روپے کمی کے ساتھ 34 روپے پر آگیا۔60 روپے کلو والے ٹینڈے بھی 45 روپے پر آگئے۔ اسکے علاوہ کھیرا 40، گاجر 20 اور پالک 30 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔پھلوں کے ریٹ میں کمی نہ ہوئی۔ کینو اور مسمی 100 روپے، سیب 130 روپے، امرود 50 روپے فی کلو جبکہ کیلا 50 روپے فی درجن میں فروخت ہوتا رہا۔ پھلوں کے ریٹ میں صرف سٹرابری کا ریٹ 350 سے 270 پر آگیا ہے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021