لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) پنجاب پولیس نے کھٹارہ گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی جی پنجاب نے حکومت سے آپریشنز و انویسٹی گیشن پولیس کے لئے ایک ارب 5کروڑمانگ لئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس گاڑیوں کی خریداری کو 25 سال سے زائد ہوچکے ہیں۔ جسکی وجہ سے یہ گاڑیاں اکثر خراب رہتی ہیں۔آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نوازخان کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایک ارب پانچ کروڑروپے کےاضافی فنڈزکی فراہمی کے لیے مراسلہ بھجوادیا گیا۔ان فنڈز سے 350 سنگل کیبن ڈالے اور واٹر بروزر سمیت دیگر گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سنگل کیبن ڈالے آپریشنز اورانویسٹی گیشن پولیس کے لیے خریدے جائیں گے۔ ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے پچھلے سال بھی فنڈز مانگے گئے تھے۔
Read Next
3 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021