لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز)سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جاتی امراءسے رکاوٹیں ہٹانے کا کام شروع کرد یا گیا، بھاری مشینری اور کرینیں موقع پر پہنچا دی گئیں۔واضح رہے کہ آج صبح چیف جسٹس ثاقب نثار نے جاتی امرا،ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ کیمپ آفس،طاہر القادری کی رہائشگاہ، گورنر ہاؤس، آئی جی آفس، پاسپورٹس آفس، ایبٹ روڈ، گارڈن آفس، چوبرجی میں جامعہ قدسیہ کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آئی جی آفس سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جبکہ جاتی امراءسے سکیورٹی بیریئر ہٹانے کیلئے بھاری مشینری موقع پر پہنچادی اور سکیورٹی بیریئر کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔
Read Next
3 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021