لاھور نامہ

لاہور پولیس کا بڑا آپریشن، 84 پتنگ باز گرفتار کر لئے، 81مقدمات درج، والدین بچوں کوپتنگ بازی اورون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے روکنے میں اہم کرداراداکریں،ڈاکٹرحیدراشرف

لاہور (شیخ مبشر حسین / نمائندہ میڈیا 92نیوز) لاہورپولیس نے درجنوں قانون شکنوں کوگرفتارکرکے قانون کی بالادستی قائم کردی۔ 81مقدمات میں 84پتنگ بازوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف۔ بتایا گیا ہے

کہ پولیس نے ملزمان سے 2000 سے زائدپتنگیں، 500 سے زائدچرخیاں اور200سے پنی ڈوربرآمدکرلیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹرحیدراشرف کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزنے اپنے علاقہ جات میں پتنگ بازی پرپابندی کویقینی بناتے ہوئے

پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کوپتنگ بازی اورون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے روکنے میں اہم کرداراداکریں۔

Back to top button