لاھور نامہ

عاصمہ جہانگیر نڈر ، بہادر اور اصول پسند شخصیت کی مالک تھیں، آمریت کےخلاف اور جمہوریت کے حق میں ان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے: سلومی رانا

لاہور (میڈیا 92 نیوز ) بیٹی فاونڈیشن کی چیئر پرسن سلومی رانا نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی وفات سے

ملک ایک نڈر ، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گیا۔آمریت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے ۔ سلومی رانا کا کہنا تھا

کہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی اور ہمیشہ آمریت کی مخالفت کی، پاکستان کے اندر جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو للکارنے والی آواز سب سے پہلے عاصمہ جہانگیر کی طرف سے ہی اٹھتی تھی اور اسی وجہ سے انہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ سلومی رانا نے مرحومہ کیلئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Back to top button