طائف (مانیٹرنگ ڈیسک/ میڈیا 92نیوز) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے طائف کے ”جوری مول“ کا دورہ کیا۔اس موقع جوری مول میں موجود بچو ں سے ملاقات اور گپ شپ بھی لگاتے رہے ۔ ایک موقع پر انہوں نے ایک دکان میں کام کرنے والے 2سعودی نوجوانوں کو یہ سوال کرکے حیرت میں ڈال دیا کہ آپ لوگ سعودی لباس کیوں نہیں پہنتے؟مگر نوجوانوں کے جواب نے گورنر مکہ کو بھی مطمئن کر دیا ۔سعودی اخبار عکاظ کے مطابق سعودی نوجوانوں نے گورنر مکہ کے اچانک پوچھے گئے سوال پر اپنا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی کمپنی کی پالیسی ہے جس کی وجہ سے وہ صرف کمپنی کی طرف سے جاری کر دہ ڈریس کوڈ کے مطابق ہی سوٹ ہی پہن کر آسکتے ہیں۔ سعودی نوجوانوں کے جواب پر گورنر مکہ خالد الفیصل کمپنی کی ہدایات پر عمل کرنے پر سعودی نوجوانوں سے خوش ہو ئے اور انہیں شاباش بھی دی ۔
Read Next
دلچسپ و عجیب
4 گھنٹے ago
دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین
4 گھنٹے ago
غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی: نوبیل انعام جیتنے کے بعد جاپان کے میماکی روپڑے
4 گھنٹے ago
دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین
4 گھنٹے ago
گوگل سرچ پر گھنٹوں صرف کرنے والا نوکری سے فارغ
4 دن ago
غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک
5 دن ago